پی آئی ای:جعلی ڈگری والے افسران کو کلین چٹ دینے والا جنرل منیجر پکڑا گیا

ہفتہ 28 ستمبر 2019 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) باکمال لوگ، لاجواب سروس،پی آئی اے میں جعلی ڈگری مافیا پوری طرح سرگرم ہے اور جعلی ڈگری والے افسران کو کلین چٹ دینے والا جنرل منیجر پکڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل منیجر ایچ آر جہانزیب اندھر پر جعلی ڈگری والے افسران کو کلین چٹ دیکر ترقیاں دینے کا الزام ہے جس پر پی آئی اے حکام نے جنرل منیجر ایچ آر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ جنرل منیجر ایچ آر جہانزیب اندھر کے خلاف ملازمین کی طرف سے سی او کو خط کے بعد تحقیقات شروع ہوئیں ۔جی ایم ایچ آر نے ملک اعجاز ، مس قیصرہ ، واجد سلیم ، عرفان باسط اور تنویر قاسم نامی افسران کو جعلی ڈگری پر کلین چٹ دی تھی۔

متعلقہ عنوان :