پی وائی او تحصیل فتح جنگ کا اہم تنظیمی اجلاس کل ہو گا

ہفتہ 28 ستمبر 2019 18:54

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2019ء) پی وائی او تحصیل فتح جنگ کا اہم تنظیمی اجلاس آج بروز اتوار کو قطبال میں ہو گا مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر خان ہونگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا اہم تنظیمی اجلاس تحصیل صدر زاہد محمود ملک کی میزبانی میں آج بروز اتوار شام پانچ بجے قطبال پلازہ قطبال میں ہو گا اجلاس کی صدارت تحصیل صدر پیپلزپارٹی ظہیر خان کھٹڑ کرینگے مہمان خصوصی ڈویژنل صدر و سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان ،ضلعی صدر اشعر حیات خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری سردار خالد خان آف مٹھیال ،سینئر نائب صدر خان آصف حیات خان،تحصیل جنرل سیکرٹری ملک قیصر مسعود ایڈووکیٹ ہونگے اجلاس میں پی وائی او کی تحصیل بھر میں تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے غور و خوض کیا جائے گا تحصیل صدر زاہد محمود ملک نے پی وائی او کے تمام عہدیداروں اور سرگرم سیاسی کارکنان سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :