اتنی بارش ہو تو پانی زیادہ آجاتا ہے: شاہد آفریدی کے بیان کی بلاول کے بیان سے مماثلت پر صحافی قہقیے لگا کر ہنس پڑے

میرا وہ مطلب نہیں تھا: سابق سٹار آل راؤنڈر نے فوراََ وضاحت کر دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 29 ستمبر 2019 14:45

اتنی بارش ہو تو پانی زیادہ آجاتا ہے: شاہد آفریدی کے بیان کی بلاول کے ..
قومی سابق سٹار آل راؤنڈر اور کرکٹ ٹیم کپتان شاہد آفریدی سے کراچی میں بارش کے باعث سری لنکا اور پاکستان کا میچ منسوخ ہونے پر سال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اتنی بارش ہو تو پانی زیادہ آجاتا ہے۔ شاہد آفریدی کے اس بیان کی چئیرمیں بلاول بھتو زرداری کے بیان سے مماثلت پر صحافی قہقیے لگا کر ہنس پڑے۔ سب کے ہنسنے پر سابق سٹار آل راؤنڈر نے فوراََ وضاحت کر دی کہ میرا وہ مطلب نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ 20سال سے کراچی میں رہتا ہوں یہاں جب بارش ہو تو پانی آہی جاتا ہے۔ 
 
 
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے میچز کے دوران بارش کے حوالے سے سوال پر بلاول بھٹو کا بیان دہرا دیا تھا۔ کپتان سرفراز احمد میڈیا سے بات کر رہے تھے جب ایک صحافی نے میچز کے دوران بارش ہونے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک پچ نہیں دیکھی ہے لیکن اگر بارش ہو تو پانی آتا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان پر سرفراز احمد خود بھی ہنس پڑے اور صحافیوں نے بھی قہقہے لگائے۔واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور پاکستان اور سری لنکن تیم کے درمیان ہونے والے پریکٹس میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں جبکہ ایک میچ بھی منسوخ ہو گیا ہے۔ پلان کے مطابق دنیا بھر کے شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

کراچی اور لاہور میں شیڈول بالترتیب 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کوبرصغیر میں سونی ٹین جبکہ سنگاپور، ہانگ کانگ، مڈل ایسٹ، نارتھ افریقہ اور کیریبین میں مقیم شائقین کرکٹ ٹین اسپورٹس پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔ شائقین کرکٹ ملائشیا میں آسٹرو، امریکہ میں ویلو، یو کے اور یورپ میں سونی یو کے، آسٹریلیا میں فوکس، کینیڈا میں ڈی اے زی این اور جنوبی افریقہ میں سپر اسپورٹس پر براہ راست میچز دیکھ سکیں گے۔

ستاروں سے بھری کہکشاں سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دے گی۔ایلکن ولکنز، سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ، روشان ابے سنگھے،آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن وسیم اکرم اور سابق کرکٹر بازید خان بطور کمنٹیٹری سیریز کے دوران میدان میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر تبصرہ کریں گے۔