صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خٹک اپنے عہدے ریٹائرڈ ہوگئے

اتوار 29 ستمبر 2019 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خٹک اپنے عہدے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں وہ تین ماہ کی ایل پی آر پر چلے گئے ہیں، ان کی جگہ جاوید آفریدی نئے الیکشن کمشنرسندھ ہوں گے۔یوسف خٹک کی موجودگی میں کراچی سمیت سندھ میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا اور تاریخی میں پہلی بار کراچی کا رزلٹ ملک بھر میں سب سے آخر میں آیا۔

متعدد سیاسی جماعتوں نے اس بات کی الیکشن کمیشن کو شکایت کی کہ انہیں فارم 45نہیں ملاجبکہ یوسف خٹک کی مدت ملازمت کے دوران الیکشن کمشن آف پاکستان صحافیوں کے لئے نو گو ایریا بنا رہا۔25جولائی کوہونے والے عام انتخابات کے دوران صحافیوں کی جانب سے کئی شکایات موصول ہوئیں کہ ان کو جاری کئے جانے واکے کارڈ کوسیکیورٹی اداروں نے قبول نہیں کیا۔

(جاری ہے)

یوسف خٹک ہی تھے جنہوں نے سندھ میں ہونے والے متعدد ضمنی الیکشن میں کئی سو میل دور سے افسران بھجواکر ٹی اے ڈی اے کی مد میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔یو سف خٹک نے سندھ اسمبلی میں ہونے والے سینٹ الیکشن میں اراکین سے بھی سخت رویہ رواں رکھا تھا، جس کی شکایت ارکان اسمبلی بھی کرچکے ہیں۔ یوسف خٹک پر سیاسی جماعتیں حکمران جماعت کے لئے نرم گوشہ رکھنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔