Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا وطن واپسی پر اسلام آباد ائرپورٹ پر کابینہ کے اراکین ، صوبائی گورنروں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے آئے کارکنوں کی بڑی تعدادکی جانب سے پرتپاک استقبال

وزیراعظم نے ائرپورٹ پراستقبال کے لئے آنے والوں کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا

اتوار 29 ستمبر 2019 17:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد ائرپورٹ پر کابینہ کے اراکین اور دو صوبوں کے گورنرز بھی موجود تھے، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں کارکن بھی ائرپورٹ پر آئے۔ اتوار کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سینیٹر فیصل جاوید، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک، جہانگیر ترین، علیم خان ،اعجاز چوہدری،گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار، علامہ طاہر اشرفی، وفاقی وزیر شہریار آفریدی، رکن قومی اسمبلی علی نواز، رکن قومی اسمبلی راشد شفیق، ڈاکٹر بابر اعوان، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فیاض الحسن چوہان، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے وزیراعظم کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا۔ شرکاء نے خیرمقدمی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ پورا ائرپورٹ وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں نعروں سے گونجتا رہا، وزیراعظم بھی ائرپورٹ سے پراعتماد اور فاتحانہ انداز میں باہر آئے اور استقبال کے لئے آنے والوں کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات