uامریکی پابندیاں،روس نے ہواوے کیلئے اپنی سر زمین پیش کر دی

gبہت جلد ماسکو میں پہلا فائیوجی ٹیسٹ ڑون قائم ہو گا

اتوار 29 ستمبر 2019 19:05

ؔماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2019ء) امریکہ کی جانب سے چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے پر جاسوسی الزامات کے باعث پابندیوں کے نفاذ کے بعد روس نے اس کے لیے اپنی سرزمین پیش کردی ،جس کا مقصد ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی نیٹ ورک کا قیام اور فروغ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی جانب سے چینی ٹیلی کام کمپنی پر پابندیوں کے نفاذ کا روس نے بھرپور فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے، رواں ماہ ہواوے نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ٹیکنالوجی کمپنی ایم ٹی ایس کی شراکت سے پہلے فائیو جی ٹیسٹ ڑون کا آغاز کیا جس کا مقصد دارالحکومت کے نواحی علاقوں کو اس سروس کی فراہمی اور چین کیساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔

ماسکو حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک آئندہ چند سال کے دوران شہر کے عمومی ڈھانچے کا حصہ بن جائے گا۔روس کا ارادہ ہے کہ 2024 ئ تک اس کے تمام بڑے شہروں میں فائیوجی ٹیکنالوجی فراہم کردی جائے۔