Live Updates

عمران خان عالمی فورم پر اسلام کی ترجمانی اور مغربی دنیا میں اسلام فوبیا کی نشاندہی کر رہے ہیں ،لیاقت بلوچ

اتوار 29 ستمبر 2019 20:45

عمران خان عالمی فورم پر اسلام کی ترجمانی اور مغربی دنیا میں اسلام فوبیا ..
لاہور۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد پاکستان کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ،وزیراعظم کا خطاب اچھااور ہمہ پہلو تھا ، نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی میں اضافہ کردیاہے اب ناگزیر ہے کہ قومی اتفاق رائے سے مسئلہ کشمیر کے حل ، نریندر مودی کی درندگی اور سفارتی محاذ پر جدوجہد کے لئے پالیسی اور روڈ میپ بنایا جائے، یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ عمران خان عالمی فورم پر اسلام کی ترجمانی اور مغربی دنیا میں اسلام فوبیا کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات