میران شاہ میں ہونیوالا زلمی مدرسہ لیگ کا تیسرا ایڈیشن جمرود کنگز نے جیت لیا

فائنل کے موقع پر یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ تماشائیوں سے بھر گیا، جمرود کنگرز کو کامیابی پر مبارکباد وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق دیگر شہروں اور صوبوں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے ، جاوید آفریدی

اتوار 29 ستمبر 2019 20:50

میران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) میران شاہ میں ہونیوالا زلمی مدرسہ لیگ کا تیسرا ایڈیشن جمرود کنگز نے جیت لیا،فائنل کے موقع پر یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ تماشائیوں سے بھر گیا۔میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ پشاور اور کوئٹہ کے بعد پشاور زلمی نے میران شاہ میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کامیابی سے مکمل کرلیا۔

فائنل میں جمرود کنگز نے وزیرستان وارئیرز نارتھ کو آٹھ رنز سے ہراکر ٹائٹل جیت لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جمرود کنگز نے چار وکٹوں پر تریسٹھ رنز بنائے۔جواب میں وزیرستان وارئیرز نارتھ کی ٹیم چھ وکٹوں پر چھپن رنز بناسکی۔شاندار کارکردگی پر محمد اللہ کو فائنل اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں جمرود کنگز نیخیبر ایگلز اور وزیرستان وارئیرز نارتھ نے کرم۔

فیلکنز کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ جی سی اور میران شاہ شاکراللہ خٹک نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اپنے پیغام میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا وہ زلمی مدرسہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد پر تمام مدارس کی ٹیموں اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد کا مقصد مدارس کے طلبا کو مین اسڑیم پر لانا ہے اور جلد دیگر صوبوں اور شہروں میں بھی زلمی مدرسہ۔لیگ کا انعقاد کیا جائیگا