سرگودھا میں ایک گھر کی پانچ لڑکیوں میں دو سگی بہنیں لڑکے بن گئے‘ خاندان میں جشن کا سماں

پیر 30 ستمبر 2019 13:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء)سرگودھا میں ایک گھر کی پانچ لڑکیوں میں دو سگی بہنیں لڑکے بن گئیں۔جس کی بدولت خاندان میں جشن کا سماں پایا جا رہا ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے گاوں سلطان پور نون میں 12 سالہ لڑکی ندا بی بی کو مخصوص جگہ پر تکلیف کے بعد کامیاب آپریشن کے سے لڑکا بنا کر اس کا نام نوید رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی سگی بہن طاہرہ بی بی بھی ایک ماہ کبھی اسی تکلیف کی حالت میں آپریشن کے بعد لڑکا بنی تو اس کا نام طاہر رکھ دیا گیا۔اس گھرانے کے افراد نے بتایا کہ یہ 5 بہنیں اور کوئی بھائی نہ تھا کہ ایک تعالی نے ایک ماہ میں تین بہنوں کو دو بھائی دے دیئے جس سے نہ صرف یہ بہنیں خوش ہیں بلکہ خاندان میں جشن کا سماں اور مبارک بادیں جاری ہیں۔لڑکی سے لڑکیاں بننے والی دونوں بہنوں نے اس تبدیلی جنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکیاں ہوتے ہوئے گھر کی چار دیواری تک محدود تھیں اب انہیں گھومنے پھرنے کے مواقع ملیں گے اس لئے بہت خوش ہیں اور پیا دیس کی بجائے خود دولہنیں لیکر آئیں گے۔