کوٹ نجیب الله میں مسلح ڈکیت پانچ تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

پیر 30 ستمبر 2019 13:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) کوٹ نجیب الله میں دن دیہاڑے گھر میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے دوران مسلح ڈکیت 5 تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص کی رپورٹ پر تھانہ کوٹ نجیب الله میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کوٹ نجیب الله میں عاصم ولد اقبال نامی شخص کے گھر نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور گھر والوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر پانچ تولے طلائی زیورات اور 10 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :