Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیاہے ، وہ تاریخ میں یاد رکھاجائیگا، تاشفین صفدر

پیر 30 ستمبر 2019 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس کی پارلیمانی سیکرٹری تاشفین صفدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیاہے ، وہ تاریخ میں یاد رکھاجائیگا۔ عالمی برادری کو کشمیر کے مسلئے کی سنگینی سے آگاہ کرکے فرض اداکیا ہے، اب اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی قراردادوں کی مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق دے۔

یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ چکی ہے، اب بھارت کی جارحیت ، انسانی حقوق کی خلاف وزریاں اور اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کو اپنی آزادی کی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں تاشفین صفدر نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیری عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت کے چہرہ سے نقاب اتاردیا ہے، اب عالمی برادری کو سمجھ آگئی ہے کہ بھارت کشمیر میں کشمیریوں کے حقوق غضب کرکے کتنا بھیانک کھیل رہاہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہے اور اس کے جلد حوصلہ افزاء نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات