Live Updates

زلزلہ متاثرین ،حکومت اور ہنگامی امداد وبحالی کیلئے جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کرے،شہبازشریف

داخلی مسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیرونی خطرات بڑھ رہے ہیں، موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہار چکی ہے یہ حقیقت ہے ،پولیو اور ڈینگی سے عوام کی حفاظت نہ کرپانے والے حکمران دوسرے بڑے مسائل اور نازک قومی مفادات کا تحفظ کیسے کریں گی ،بیرونی سرمایہ کاری کو توچھوڑیں، مقامی کاروباری صورتحال بھی دگرگوں ہے، اپوزیشن لیڈر کا اجلاس سے خطاب

پیر 30 ستمبر 2019 15:43

زلزلہ متاثرین ،حکومت اور ہنگامی امداد وبحالی کیلئے جامع اور ٹھوس منصوبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ سے جانی ومالی نقصانات پر رنج وغم اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور ہنگامی امداد وبحالی کیلئے جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کرے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک عمل سے موثر لائحہ عمل بنایا جائے،داخلی مسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیرونی خطرات بڑھ رہے ہیں، موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہار چکی ہے یہ حقیقت ہے ،پولیو اور ڈینگی سے عوام کی حفاظت نہ کرپانے والے حکمران دوسرے بڑے مسائل اور نازک قومی مفادات کا تحفظ کیسے کریں گی ،بیرونی سرمایہ کاری کو توچھوڑیں، مقامی کاروباری صورتحال بھی دگرگوں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی نے مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ سے جانی ومالی نقصانات پر رنج وغم اورہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور ہنگامی امداد وبحالی کیلئے جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کرے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک عمل سے موثر لائحہ عمل بنایا جائے۔

انہوںنے کہاکہ لیگی رہنما رانا افضل کی رحلت انتہائی دکھ دینے والا حادثہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ رانا افضل پارٹی کے نہایت وفادار، نظریاتی، دیرینہ اور قابل رہنما تھے۔انہوںنے کہاکہ وہ ہمیشہ جرات، بہادری اور عزم واستقلال کے ساتھ نوازشریف کے ساتھ کھڑے رہے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر، آزادکشمیر اور زلزلہ میں شہید ہونے والوں کے لے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

دفاع وطن کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے فوجی افسران اورجوانوں کے لئے بھی دعا کی گئی۔مولانا حنیف، رانا ثناء اللہ کے خٴْسًر اور رانا افضل کے لے بھی دعائے مغفرت کی گئی ،شہبازشریف نے پارٹی کے تمام قائدین، رہنماوں اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے، ہم ایک نظریہ کے امین ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ ملک وقوم کو درپیش مسائل اور گھمبیر ہوتی مشکلات میں قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ شہبازشریف نے کہاکہ داخلی مسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیرونی خطرات بڑھ رہے ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہار چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل میں واقعات سے ہمارے خدشات اور تحفظات کی تصدیق ہورہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملکی اقتصادیات نے قومی سلامتی کے لئے نئے چیلنج کھڑے کردئیے ہیں،خوف مشکل حالات سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی اور حماقتوں سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ پولیو اور ڈینگی سے عوام کی حفاظت نہ کرپانے والے حکمران دیگر بڑے مسائل اور نازک قومی مفادات کا تحفظ کیسے کریں گی ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی قیادت میں ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری کو توچھوڑیں، مقامی کاروباری صورتحال بھی دگرگوں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات