شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس، ہائی کور ٹنے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کی رپورٹ طلب کرلی، فریقین کو نوٹس

پیر 30 ستمبر 2019 15:45

شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس، ہائی کور ٹنے ٹرائل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس میں ٹرائل کورٹ سے مقدمے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ دوسال سے میرے موکل کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ دوسال میں کیس پر کیا پیش رفت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے جواب دیاکہ دوسال میں کیس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ روز کے لیے ملتوی کردی ۔