مظفرگڑھ، ٹرالر اور گاڑی میں تصادم، ایک شخص موقع پر جاں بحق

پیر 30 ستمبر 2019 15:49

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) ٹرالر اور سرف ڈالے میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر نیو بصیرہ بائی پاس کے قریب ٹرالر اور سرف ڈالا کے درمیان تصادم میں سرف ڈالا میں سوار ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور عبد الرزاق ملتان سے واپس اپنے گھر چمن بلوچستان جا رہا تھا۔ حادثہ ٹرالر ڈرائیور کو نیند آنے سے ٹرالر کے رونگ سائیڈ پر آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو گاڑی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔