ڈیرہ مرادجمالی، ناکہ ظہور شہید مچھ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح

پیر 30 ستمبر 2019 15:50

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی نے ناکہ ظہور شہید مچھ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح کر دیا۔ کیمروں کی تنصیب سے چیکنگ کے عمل بہتری میں مدد ملے گی۔ آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ اور ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کی خصوصی ہداہت پر پولیس کے ناکہ جات پر چیکنگ کے عمل کو موئثر بنانے کے حوالے سے تمام چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے تنصیب کا عمل جاری ہے۔

ایس پی بولان ارشاد احمد گولہ کی جانب سے ناکہ ظہور شہید مچھ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے چیکنگ کا عمل مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، چیک پوسٹ پر شکایتی بکس اور سائن بورڈ بھی آویزاں کیے گیے ہیں جس کے ذریعے عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس کے ذمہ دار آفیسران کے ساتھ فوری رابطہ کر سکیں گے، ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری ازالہ اور دادرسی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایت بھی دی کہ ہفتہ خوش اخلاقی کے حوالے سے عوام کے ساتھ اپنے روئیے کو مزید بہتر رکھیں، خصوصاً ضعیف العمر اور چھوٹے بچوں کے ساتھ بہتر انداز میں پیش آئیں تاکہ عوام میں پولیس کا مورال بلند رہے۔

متعلقہ عنوان :