میں نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات نہیں دیے، ولی عہد

پیر 30 ستمبر 2019 21:01

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاہے کہ انہوں نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات نہیں دیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر عالمی برداری ایران کو روکنے اور اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کے لیے آگے نہیں آئی تو تیل کی قیمتوں میں ایسا ناقابل یقین اضافہ ہوسکتا ہے جو ہم نے زندگی میں نہیں دیکھا ہوگا جب کہ ایران کو نہ روکنے سے عالمی مفادات کے لیے مزید خطرات بڑھیں گے۔

۔سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مسئلے پر فوجی کے بجائے سیاسی حل کو ترجیح دیں گے، ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی ولی عہد نے کہا کہ انہوں نے جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات نہیں دیے تاہم وہ ملک کے رہنما ہونے کی حیثیت سے اس کی ذمہ داری لیتے ہیں۔محمد بن سلمان نے کہاکہ انہیں جمال خاشقجی کے قتل کے وقت اس بات کا علم بھی نہیں تھا۔