Live Updates

پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت، عدالت ملزمان کے وکیل پر برہم

اگلی تاریخ پر وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوں وگرنہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیں گے

پیر 30 ستمبر 2019 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2019ء) پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی، عدالت ملزمان کے وکیل پر برہم، دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگلی تاریخ پر وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوں وگرنہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ملزم عبدالحلیم خان نے حاضری سے متعلق استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے علیم خان کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین، شفقت محمود اور اسد عمر کی جانب سے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ ملزمان کے وکیل کے پیش ہونے پر حلف نامے کی بنیاد پر دیا جاتا ہے عدالت ن ے کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات