Live Updates

فردوس عاشق اعوان اور ندیم بابر سے عہدے واپس لے لیے جائیں گے

سینئیر اینکر پرسن عمران خان نے کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 اکتوبر 2019 10:50

فردوس عاشق اعوان اور ندیم بابر سے عہدے واپس لے لیے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر 2019ء) : سینئیر اینکر پرسن عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے جہاں وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے وہیں پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وفاق میں فردوس عاشق اعوان اور ندیم بابر کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

ہو سکتا ہے کہ ان کو کوئی اور عہدے دے دئے جائیں یا ہو سکتا ہے کہ کوئی عہدہ نہ ملے۔ اسد عمر کو کابینہ میں واپس لیا جا رہا ہے۔ اعجاز شاہ کی جگہ لینے کے دو نام زیر غور ہیں۔ کیونکہ اعجاز شاہ کی طبیعت بھی خاصی خراب ہے اور وہ وزارت کو شاید زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ اِن کی جگہ پرویز خٹک اور شفقت محمود کے نام زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور سے متعلق اطلاع ہے کہ ان کی وزارت تبدیل ہو سکتی ہے۔

اعظم سواتی اور زبیدہ جلال کی وزارتیں بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ اینکر پرسن عمران خان نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے آئی ٹی کی وزارت خود مطالبہ کر کے لی تھی جس کے بعد خالد مقبول صدیقی کو آئی ٹی کی وزارت دے دی گئی تھی۔ لیکن اس وزارت کے حوالے سے خاصی شکایات موصول ہوئیں تو ہو سکتا ہے کہ ان کی وزارت کو کسی اور وزارت سے تبدیل کر دیا جائے۔ جبکہ فواد چوہدری کی وزارت بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں البتہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ۔ پنجاب میں پانچ سے چھ وزرا دائرے میں آ گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں آنے والے دنوں میں تبدیل کر دیا جائے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ سے واپس آنے کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس اپریل کے مہینے میں بھی وفاقی کابینہ میں اُکھاڑ پچھاڑ کی گئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات