Live Updates

نعیم بخاری کو اٹارنی جنرل آف پاکستان بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے رضامندی ظاہر کر دی، فیصلہ اس ہفتے کیے جانے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 اکتوبر 2019 12:51

نعیم بخاری کو اٹارنی جنرل آف پاکستان بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2019ء) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان نعیم بخاری کو اٹارنی جنرل آف پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آف پاکستان کو تبدیل کرنے اور نعیم بخاری کو اس عہدے پر لانے پر غور کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان اس اعلیٰ عہدے پر معروف قانون نعیم بخاری کی تقرری کے لیے رضامند ہیں جب کہ نعیم بخاری پہلے ہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور نعیم بخاری میں آج بروز منگل یا کل بروز بدھ کو ملاقات کا امکان ہے۔نعیم بخاری کو اس ہفتے اٹارنی جنرل آف پاکستان بنائے جانے کا امکان ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ وہ عہدے لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے شریف خاندان کے خلاف پاناما پیپرز ’کیس سمیت متعدد اعلی مقدمات لڑے تھے ،سینئر قانون دان نعیم بخاری پاناما کیس میں نوازشریف کے خلاف وکالت کرچکے ہیں۔

جبکہ پی ٹی آئی قیادت کے کیسز میں بھی ان کے وکیل رہ چکے ہیں۔ جبکہ انہیں ٹیلی ویژن کی ایک مشہور شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔نعیم بخاری نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کی میزبانی بھی کر چکے ہیں جسے حاضرین کی طرف سے خوب پسند کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس وقت منصور انور خان پاکستان کے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہیں گذشتہ سال 18 اگست کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔اس سے قبل نگران حکومت نے خالد جاوید کو اٹارنی جنرل تعینات کیا تھ۔ انور منصور خان کا شمار سینئر اور پروفیشنل وکلاء میں ہوتا ہے ۔عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ سرکاری محکموں میں سیاسی بنیادوں کی بجائے پروفیشنل وکلاء کو تعینات کیا جائے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات