باپ کے قتل کیس پر سعودی مملکت یاقیادت کوضررپہنچانے کی اجازت نہیں دوں گا،صلاح خاشقجی

منگل 1 اکتوبر 2019 13:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح نے اپنے والد کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ اپنے باپ کے قتل کیس کو جواز بنا کر سعودی عرب یا اس کی قیادت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صلاح جمال خاشقجی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے والد کو گزرے ایک سال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس عرصے کے دوران میں مشرق اور مغرب میں (ہماری قوم کی) دشمنوں نے ان کے کیس کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔اللہ ان کی روح کے لیے آسانیاں فرمائے ۔میرے ملک اور اس کی قیادت کے لیے بہتری کرے۔انھوں نے مزید کہاکہ میں نے ماضی میں جوکچھ کہا،اس کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتا ہوں۔ مجھے مملکت کی عدلیہ پرپورا اعتماد ہے۔وہ اس سنگین جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میں (اپنے والد) جمال خاشقجی ہی کی طرح اللہ ، پھر اس ملک اور اس کی قیادت کا وفادار رہا ہوں گا۔