افغان صوبہ بلغ کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر طالبان کاحملہ،11پولیس اہلکار ہلاک
جنگجوئوں نے ضلع شورتپہ پر قبضہ کرلیا ہے،مزید نفری بھیج رہے ہیں،طالبان کا دعویٰ/مقامی انتظامیہ نے دعویٰ مستردکردیا
منگل 1 اکتوبر 2019 15:10
(جاری ہے)
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ شورتپہ کے علاقے میں مزید نفری بھیجی جارہی ہے۔خیال رہے کہ افغانستان میں 28 ستمبر کو آئندہ 5 برسوں کے لیے صدر کے انتخاب کے لیے 2019 کے پہلے مرحلے کا عمل سخت سیکیورٹی میں مکمل ہوا تھا۔
تاہم انتخابی مہم پر حملوں اور طالبان کی دھمکیوں کے زیر اثر صدارتی انتخاب میں ماضی کے مقابلے میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح انتہائی کم رہی تھی۔نگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ غویانی بتایا تھا کہ جلال آباد میں پولنگ اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے۔علاوہ ازیں قندھار میں ہسپتال کے ڈائریکٹر مقامی صحافی کو بتایا تھا کہ قندھار کے پولنگ اسٹیشن میں بم دھماکے سے 16 افراد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ کابل، کندوز، ننگرہار، بامیان اور قندھار سمیت متعدد صوبوں سے واقعات کی اطلاعات موصول ہوئیں۔یاد رہے کہ امریکا کے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی وجہ سے صدارتی انتخاب دو مرتبہ تعطل کا شکار ہوچکے ہیں، چند دن قبل ہی مذاکرات کی ناکامی کے بعد طالبان نے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے حملوں کی دھمکی دی تھی۔اس سے قبل 18 ستمبر کو کابل اور افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب طالبان نے علیحدہ علیحدہ حملے کیے تھے جس میں 48 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شمالی کوریا کے عوام اپنے ڈکٹیٹربادشاہ کوابوجان کہنے لگے، گانا تیار
-
بھارت میں الیکشن کے دوران مودی کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعوی عالمی سطح پرمسترد ہو گیا
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیاہے ، اقوام متحدہ
-
شمالی کوریا کا کروزمیزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.