سکھ کینیڈین پارلیمنٹرین ایک بار پھر بھارتی بربریت کیخلاف بول اٹھے

لاک ڈائون سے لاکھوں کشمیری قید، بھارت پر دبائو ڈال کر اس کے وحشیانہ فیصلوں کو ختم کرائیں،جگمیت سنگھ

منگل 1 اکتوبر 2019 16:23

سکھ کینیڈین پارلیمنٹرین ایک بار پھر بھارتی بربریت کیخلاف بول اٹھے
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) 2019کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن جگمیت سنگھ نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز بلند کی ہے اورکہاہے کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ بھارت پر دبا ڈال کر اس کے وحشیانہ فیصلوں کو ختم کرائیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکھ کینیڈین پارلیمنٹ جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ دنیا خاموش ہے۔ بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اب ہر کسی کو آواز بلند کرنی چاہیے کیونکہ یہ جبر انسانیت کی توہین ہے۔ لاک ڈائون سے لاکھوں کشمیری قیدیوں کی زندگی بتا رہے ہیں۔ یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ بھارت پر دبائو ڈال کر اس کے وحشیانہ فیصلوں کو ختم کرائیں۔