بلاول بھٹو زرداری کی شہباز شریف سے ملاقات،

موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 1 اکتوبر 2019 16:26

بلاول بھٹو زرداری کی شہباز شریف سے ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو یہاں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی طرف سے ملاقات میں سابق وزراء اعظم راجہ پرویز اشرف، سیّد یوسف رضا گیلانی، سیّد نوید قمر اور فرحت الله بابر جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق، رانا تنویر حسین، احسن اقبال، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، ڈاکٹر درشن، مشاہد حسین سیّد، امیر مقام، مریم اورنگزیب، سابق سپیکر ایاز صادق اور مرتضیٰ جاوید عباسی شریک ہوئے۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دونوں اطراف سے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔