فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کیخلاف ملکراحتجاجی تحریک چلائیں گے، احسن اقبال

دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ، جبکہ حکومت مہنگائی کرنے کیلئے بضد ہے، ملک میں سیاسی اور اقتصادی تقسیم نظر آرہی ہے، آرڈیننس سے ملک چلانا ہے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں۔ ن لیگ کے مرکزی رہنماء احسن اقبال اورپی پی رہنماء شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 اکتوبر 2019 16:29

فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کیخلاف ملکراحتجاجی تحریک چلائیں گے، احسن اقبال
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اکتوبر2019ء) قومی اسمبلی حزب ختلاف کی جماعتیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کیخلاف متحد ہوکراحتجاجی تحریک چلائے،دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ،جبکہ حکومت مہنگائی کرنے کیلئے بضد ہے،ملک میں سیاسی اور اقتصادی تقسیم نظر آرہی ہے، آرڈیننس سے ملک چلانا ہے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں۔

ن لیگی صدر شہبازشریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کے بعد ن لیگ کے مرکزی رہنماء احسن اقبال اورپی پی رہنماء شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ احسن اقبا ل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں معیشت اور گورننس کو اس سطح پر لا کھڑا کیا کہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ اور غریب آدمی کیلئے زندگی مشکل کردی ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی نے مزدور ، کسان اور غریب اور متوسط طبقہ پوری طرح پس چکی ہے۔

صنعت تباہ ہوگئی، بے روزگاری پھیل رہی ہے۔ کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، حکومت کشمیر ایشو پر 16ووٹ بھی حاصل نہیں کرسکی، یہ پاکستان کی تقدیر اور مستقبل سے کھیل رہے ہیں، ہم دونوں جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اس حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں ہم اتحاد اور یکجہتی سے حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے۔اسی طرح اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ جے یوآئی ف کی قیادت سے ملکر تمام جماعتوں کو حکومت کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا چاہیے۔

بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمان سے مل رہا ہے، ن لیگی وفد بھی ان سے ملاقات کرے گا۔اپوزیشن ملکر اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کریں گے۔ملک کو بند گلی سے نکالنے کیلئے واحد جمہوری اورآئینی راستہ انتخابات ہیں،ہم جمہوری عمل کا تسلسل قائم رکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ جمہوری تسلسل سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔کشمیر کے ساتھ ہماری یکجہتی کسی سیاسی سوچ کے طابع نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں پوری پاکستانی قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم دی گئیں ، اوگرا نے بھی سفارش کی لیکن حکومت بضد ہے کہ مہنگائی کا کمرتوڑ بوجھ عوام پر ڈالنا ہے۔جس کے ساتھ ان کی کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔

کیونکہ ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس جائیں گے۔یہ لوگ ملکی عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ملک میں سیاسی اور اقتصادی تقسیم نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرڈیننس سے ملک چلانا ہے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں۔انہوں نے کہا کہ 50دن سے کشمیر میں کرفیو ہے، لیکن حکومت نے کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کیا، کوئی ذمہ داری نہیں دکھائی، اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔