ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر

منگل 1 اکتوبر 2019 16:49

ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد یونس وینس نے کہا ہے کہ ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم معاشرے کو ڈینگی فری بنا سکتے ہیں، محکمہ سوشل ویلفیئر سے وابستہ سماجی تنظیمیں عوامی آگاہی کے لیے نہ صرف سرگرم عمل ہیں بلکہ مقامی سطح پر گھر گھر آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاحی تنظیم شعور اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے اشتراک سے تدارک ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ملک محمد یونس وینس نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی پرورش کو روکنے کے لیے صفائی کا انتظام ضروری کیا جانا چاہیے اور جب لاروا ختم ہو جائے گا تو عوام بیماری سے محفوظ ہوجائیں گے، ڈینگی سے بچائو کے لیے ضروری ہے کہ شہری سوتے وقت خودکو ڈھانپ کر سوئیں، پوری بازو والی آستین پہنیں، اپنے کمروں کی کھڑکیوں کو بند رکھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈم طاہرہ نجم، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، میاں نعیم ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جدوجہد ہمارا قومی فرض ہے اس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شاہد محمود انصاری، ظل فاطمہ ایڈووکیٹ، غزل غازی، ملک امیر نواز، میاں محمد ماجد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو ڈینگی سے پاک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ماحول کو خشک اور صاف رکھا جائے اور ڈینگی کے افزائش کے عوامل کا فی الفور تدارک کیا جائے، ہمیں نہ صرف خود ڈینگی سے بچنا ہے بلکہ اپنے خاندانوں اور معاشرے کو آگاہی دلاکر اس سے بچانا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :