وزیر اطلاعات پنجاب کا سمن آباد میں چھت گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

منگل 1 اکتوبر 2019 17:08

وزیر اطلاعات پنجاب کا سمن آباد میں چھت گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے سمن آباد کے علاقے پکی ٹھٹھی میں گھر کی چھت گرنے کی جگہ کا دورہ کیا،وہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے اورامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عمارت 40 سے 45 سال پرانی ہے اور ایسی بوسید ہ عمارتوں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :