Live Updates

عراقی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین پر پہلی دفعہ عائد کی جانے والی اپروول کی شرط پر نظر ثانی کی جائے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

منگل 1 اکتوبر 2019 18:22

عراقی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین پر پہلی دفعہ عائد کی جانے والی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی نے عراقی حکومت کی جانب سے چہلمِ امام حسینؓ کے لئے جانے والے پاکستانی زائرین کی طرف سے اپرول(approval)کی شرط پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پر زور درخواست کی کہ اس معاملے پر فی الفور عراقی حکومت سے رابطہ کر کے چہلم کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لئے پہلی دفعہ عائد کی جانے والی اس خصوصی ویزا پالیسی پر نظرِ ثانی کی درخوست کی جائے تاکہ 2 لاکھ سے زیادہ پاکستانی زائرین چہلم امام حسین کے موقع پر زیارت سے محروم نہ رہ جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات