Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ہندوستان نے مز ید بے گناہ کشمیریوں کو مارنا شروع کردیا ہے ،سردار وقارہدایت چوہدری

کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کا صلہ مظلوم کشمیریوں کو کب ملے گا،رہنما مسلم لیگ ن

منگل 1 اکتوبر 2019 18:36

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے راہنما سردار وقارہدایت چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تقریر کے بعد ہندوستان نے مز ید بے گناہ کشمیریوں کو مارنا شروع کردیا ہے اور کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کا صلہ مظلوم کشمیریوں کو کب ملے گا۔

۔ مظلوم کشمیریوں کو ہندوستان نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ بے گناہوں کو جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلے گیا ہے راجہ فاروق حیدر خان نے پارلیمینٹیرین کانفرنس میں تاریخ ساز خطاب کر کے کشمیریو ں کی حقیقی ترجمانی کی ہے پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اور مسئلہ کشمیر پر کشمیر ی اور پاکستانی یک زبان ہے ہم پہلے پاکستانی ہے پھر کشمیر ی ہے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کا حق ہے امریک ہ مشرقی تیمور میں رائے شماری کا کراسکتاہے تو کشمیر میں کیوں نہیں کرواسکتا امت مسلمہ کی بے حسی مسئلہ کشمیر پر لمحہ فکریہ ہے تقریبا 2ماہ 800محصور ہیں گھروں کو جیل بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے جو کال راجہ فاروق حیدر خان دیں گے قوم اس پر لبیک کہے گی پوری قوم راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ ہم پاکستان اور آزادکشمیر کے ممنون ہے ہے کہ جنہون نے یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے متفقہ پالیسی اپنائی راجہ فاروق حیدر خان نے اندرون ریاست بیرون ریاست مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔70سالوںمیں راجہ فاروق حیدرخان نے پہلی مرتبہ کشمیر کامقدمہ حقیقی معنوں میں اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار اداکیا ہے۔سردار وقار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بطل حریت راجہ حیدر خان کے فرزند فخر کشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں آخری حد تک جانے کیلئے تیارہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات