ڈینگی وائرس کے سلسلہ میں آگاہی واک جس میں عوام سکولوں کے طلباء اور معززین شہر نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 اکتوبر 2019 18:24

ڈینگی وائرس کے سلسلہ میں آگاہی واک جس میں عوام سکولوں کے طلباء اور معززین ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی قیادت میں ڈینگی وائرس کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش نے انجمن تاجران، فلاحی رفاعی، سیاسی سماجی تنظیموں کے عمائدین کے ہمراہ شاندار چوک تا اکرم شہید پارک اور اکرم شہید پارک تا شاندار چوک تک ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدبیر بارے آگاہی واک کی۔

اس کے علاوہ اس موقع پر صحت عامہ کے نمائندگان ،ضلعی آفیسران ،سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈینگی مہم کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک وائرل انفکشن ہے ۔جو مادہ مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہوتا ہے ۔ اس کی علامات یہ ہیں کہ سر میں درد ہوتا ہے اور تیز بخارہوتا ہے ۔منہ کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے اور کپکپی بھی لگتی ہے ۔

اس سے بچاؤ کے لئے ہماری ٹیمیں حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں جبکہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیراپنائیں ،ٹائر میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ٹینکیوں اور کھڑے پانی میں ڈینگی پیدا ہوتا ہے ۔اس لیے صاف پانی کو ایک جگہ کھڑا نہ رہنے دیں۔تا کہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے ۔اور اپنے معاشرے ،دفاتر اور گھروں کو صاف رکھیں اور لوگوں کو بھی اس کے بارے میں بتائیں۔