Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور ترجمانی کا حق ادا کیا‘سردار عابد رزاق

عمران خان نے دنیا کے سامنے بڑے فورم پر کھڑے ہوکر جس جرت اعتماد اور مہارت سے اسلام پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اس پر پوری کشمیری قوم پاکستانی عوام امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوگیا

منگل 1 اکتوبر 2019 19:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) رہنما مسلم کانفرنس وکنوینئر متحدہ کونسل تحریک آزادی جموں وکشمیر دفاع جموں وکشمیر کونسل کے رہنما سردار عابد رزاق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور ترجمانی کا حق ادا کیا وزیراعٖظم پاکستان عمران خان کے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں خطاب سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہیں۔

عمران خان نے ہندوستان کے فاشٹ عزائم کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا یہ تقریر مودی سرکاری کیخلاف چارج شیٹ اور دنیا کے لیے وارننگ ہے ۔ عمران خان نے کشمیر کاز مقدمہ مدبر بن کر لڑا ہے پاکستان کے کسی وزیراعظم نے جنرل اسمبلی ایسی بے لاگ اور دلیرانہ تقرریر نہیں کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان بربریت اور اس کے ہولناک نتائج سے آگاہ کیا جبکہ امریکہ صدر اسلام کے بارے میں نازیبا الفاظ کا عمران خان نے موثر جواب دیا ہے ۔

اسلام امن اور سلامتی ،رواداری، اورمحبت کا دین ہے اسلام انتہا پسندی اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دنیا کے سامنے بڑے فورم پر کھڑے ہوکر جس جرت اعتماد اور مہارت سے اسلام پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اس پر پوری کشمیری قوم پاکستانی عوام امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے عمران خان حقیقی معنوں میں مقدمہ کشمیر کے پشتبان بن کر سامنے آئے ہیں جس طرح وزیراعظم پاکستان نے اقوام عالم کو مخاطب کرتے ہوئے دنیا عالم اسلام اور بالخصوص مظلوم کشمیریوں پر ہندوستان کے قاتل فوج کے جبر کو بے نقاب کیا اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

تحریک نازک موڑ پر ہے جب پاکستان اندرونی اور بیرونی محاذوں پر شدید دبائو کاشکار ہے ۔وزیراعظم پاکستان کے جاندارخطاب سے ساری دنیا کی توجہ حاصل ہوئی ہے اب ضرروت اس امر کی ہے کہ تمام ذمہ دار ادارے اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے میں کوئی کوتاہی نہ کریں اور پوری شدت کے ساتھ وزیراعظم پاکستا ن کے خطاب کا فالو اپ کریں۔خاص کر کشمیر کے معاملے قومی کشمیر پالیسی تشکیل دے کر گھنٹوں اوردنوں کے اعتبار سے اقدامات اٹھانے چاہیں۔

آر پار کے تمام کشمیری قیادت کو اپنائیت اور اعتماد کی فضا پیدا کی جائے ۔وزیراعظم پاکستان کے خطاب کو ٹی وی چینلز پر روزانہ دکھایا جائے اور حمایت میں مذاکرے ا ور سیمینار منعقدکیے جائیں جب تک ہندوستان مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا ہندوستان انٹرنیشنل لیول پر دبائو بڑھا کر تمام ٹولز آزمائے جائیں۔ سردار عابد رزاق نے کہا کہ تمام ایمبیسرز کو ہنگامی بنیادوں پر ساری دنیا میں رائے عامہ ہموار کرنے اور خطے میں پاکستان کی اہمیت اجاگر کرنے کا ٹاسک دیا جائے ۔

اور فالو اپ کے لیے وزیرخارجہ ہندگامی دورے کریں اور اقوالم عالم کی زیادہ سے زیادہ مندوبین کی حمایت حاصل کی جائے ۔ قومی سلامتی کے ادارے اسلام پاکستان اور کشمیر مشن کو ضرب عضب اور ردالفساد کے طرز پر ردالیلاء ہند کے نام سے کمپین لائچ کر کے عمران خان کے ویژن کو مضبوط کریں انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سطح پر یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں قومی ایشوز پر تمام سیاسی سماجی مذہبی قبائلی طبقہ علاقائی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ پالیٹ فارم پر حوصلہ افزائی کی جائے اور متحدہ کونسل تحریک آزاد کشمیر سندھنوتی دفاع جموں وکشمیرکونسل کی طرز پر ایک نعرہ ایک جھنڈ ا ایک ایجنڈے پر عوام کو متحد کیئے جانے کی کوشش اور تعاون کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات