وزیر اعلیٰ سندھ پر الزامات ہیں مگر کوئی ثبوت نہیں ہے،سید ناصر حسین شاہ

وہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں انہیں صرف الزامات پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا ،وزیر بلدیات سندھ

منگل 1 اکتوبر 2019 21:53

وزیر اعلیٰ سندھ پر الزامات ہیں مگر کوئی ثبوت نہیں ہے،سید ناصر حسین ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ پر الزامات ہیں مگر کوئی ثبوت نہیں ہے وہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں انہیں صرف الزامات پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا آج امید تھی کہ خورشید شاہ کی ضمانت ہوجائے گی یا انہیں اسپتال بھیج دیا جائے گا یا پھر ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر دیا جائے گا جس کی ان کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی تھی مگر افسوس ایسا نہ ہوسکاان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی کاروائیاں صرف پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے رہنماؤں کے لیے ہیں لیکن پی ٹی آئی یا ان کے اتحادی رہنماؤں کے خلاف ثبوت بھی موجود ہیں ان کے خلاف کیوں نہیں کاروائی کی جارہی ہے سندھ حکومت قانون کی پاسداری کرتی ہے اور عدالتوں و اداروں کا احترام کرتی ہے ہم ان کے خلاف کچھ نہیں کہنا چاہتے ہیں خورشید شاہ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ان کی گرفتاری انتقامی کاروائی ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر بہت اچھی تھی لیکن اگر وہ جس وقت کشمیر کا معاملہ شروع ہواتھا وہ اس وقت ایکٹو ہوجاتے اور مختلف ممالک کا دورہ کرتے تو سفارتی سطح پر کامیابی ہوتی لیکن جنرل اسمبلی میں صرف تین ممالک کے سربراہان نے مسئلہ کشمیر پر بات کی اور دیگر نے چپ رہنا بہتر سمجھا تو یہ حکومت کی سفارتی ناکامی ہے۔