خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات ،نیب کی ٹیم روہڑی پہنچ گئی

زیر تعمیر سڑک کی پیمائش اور تعمیراتی کام کا معائنہ، مزدوروں سے نیب افسران کے سوالات

منگل 1 اکتوبر 2019 21:53

خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات ،نیب کی ٹیم روہڑی پہنچ گئی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات ،نیب کی ٹیم روہڑی پہنچ گئی، زیر تعمیر سڑک کی پیمائش اور تعمیراتی کام کا معائنہ، مزدوروں سے نیب افسران کے سوالات، تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں نیب کے افسران کی ٹیم نے روہڑی پہنچ کر وہاں پر کربلا روڈ سے علی واہن تک زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا اور سڑک کی پیمائش بھی کی اور نیب ٹیم کے افسران نے اس موقع پر وہاں پر موجود مزدوروں سے کئی سوالات بھی کیے نیب ذرایع کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کا کام گذشتہ دو سالوں سے جاری ہے جس کی تعمیر کے دوران کے بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اور واضح رہے کہ اس سڑک کا ٹھیکہ بھی خورشید شاہ کے قریبی سمجھے جانے والے ٹھیکیدار عمر جان کے پاس ہے اور یہ وہی ٹھیکیدار ہے جس پر خورشید شاہ کا بنگلہ تعمیر کرانے کا الزام بھی ہے۔