وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کی پاکستان انگلینڈ نالج کوریڈور کے تحت فوکس گروپ اجلاس میں خصوصی شرکت

منگل 1 اکتوبر 2019 23:59

گلگت ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے پاکستان انگلینڈ نالج کوریڈور کے تحت مختلف یونیورسٹیوں کے وی سیز کے لیے منعقدہ فوکس گروپ اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ فوکس گروپ اجلاس کا بنیادی مقصد پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں موجود ہ افراد کی قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانے سمیت خود احتسابی کو فروغ دینا تھا۔

فوکس گروپ اجلا س میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت قائد اعظم یونیورسٹی،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، فاسٹ یونیورسٹی، یو ای ٹی ٹیکسلا، ایف جے ویمن یونیورسٹی، لیڈز یونیورسٹی، نسٹ یونیورسٹی اور دیگر جامعات کے وائس چانسلرز موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ریسوس پرسن ہائیر ایجوکیشن انگلینڈ کے کنسلٹنٹ سٹیو آؤٹرن تھے۔ اجلاس میں سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی قائدانہ صلاحیتوں کے حوالے سے درپیش چیلنجوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان امور میں بنیادی طور پر کوالٹی ایشورینس، ریسرچ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، فنانشل مینجمنٹ شامل تھے۔ فوکس گروپ اجلاس میں سرکاری و غیر سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی قائدانہ صلاحیتوں سے متعلق چیلنجز کے لیے طویل مدتی اور قلیل مدتی حل تلاش کرنے کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گا۔