جنگی جنون میں مبتلا بھارت مکمل طور پر پاگل ہوگیا، اپنی تاریخ کا سب سے خطرناک میزائل چلا دیا

بھارت کی جانب سے براہموس سوپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیے جانے کا دعویٰ، تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں کیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 اکتوبر 2019 23:07

جنگی جنون میں مبتلا بھارت مکمل طور پر پاگل ہوگیا، اپنی تاریخ کا سب سے ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اکتوبر2019ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت مکمل طور پر پاگل ہوگیا، اپنی تاریخ کا سب سے خطرناک میزائل چلا دیا، بھارت کی جانب سے براہموس سوپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیے جانے کا دعویٰ، تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت نے اپنے جنگی جنون کا کھلے عام اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے براہموس سوپر سانک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ براہموس سوپر سانک میزائل تجربہ کامیاب رہا۔ بتایا گیا ہے کہ میزائل کا تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں کیا گیا ہے۔ بھارت نے کچھ عرصہ قبل بھی براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ یہ تجربہ بھارتی ریاست راجھستان میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارت کا دعویٰ ہے کہ براہموس سپر سانک میزائل ر زمین سے زمین پر مار کر سکتا ہے۔

جبکہ اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اپنی میزائیل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کررہاہےاورگزشتہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے میزائل تجربات میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں مزید تیزی آسکتی ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس وقت پاکستان کا میزائل نظام بھارت کے میزائلوں سے کہیں زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :