جیسے بالاکوٹ حملہ کیا تھا، اب دوبارہ ویسا ہی حملہ کریں گے

سرحدی علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور پیٹرولنگ کی جا رہی ہے، کسی بھی وقت سرحد پار حملہ کر سکتے ہیں: بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستان کو دھمکی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 اکتوبر 2019 00:03

جیسے بالاکوٹ حملہ کیا تھا، اب دوبارہ ویسا ہی حملہ کریں گے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2019ء) جیسے بالاکوٹ حملہ کیا تھا، اب دوبارہ ویسا ہی حملہ کریں گے، بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستان کو دھمکی، کہتے ہیں کہ سرحدی علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور پیٹرولنگ کی جا رہی ہے، کسی بھی وقت سرحد پار حملہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کے محاذ پر پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی دھلائی کے بعد سے مسلسل جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

بھارت کبھی تو پاکستان کو جوہری جنگ کی دھمکیاں دیتے ہے، تو کبھی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ اب بھارت نے فرانس سے رافیل طیارے حاصل کرنے کے بعد پھر سے پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ سرحدی علاقوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اور جیسے ہی حکومت نے اشارہ دیا، وہ سرحد پار حملہ کر دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ نے پاکستان اور چین کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہاہے کہ رافیل طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے ہمیں پروسی ممالک پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ قبل ازیں وہ فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی 60 کروڑ بھارتی روپوں میں خریداری کے لیے بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔

بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نے پرانی گیدڑ بھبکیاں دیتے ہوئے کہا کہ رافیل طیاروں کو انڈین ایئر فورس کا حصہ بن جانے کے بعد اسے ایس یو-30 کے ساتھ استعمال کیا جائے گا جس سے جنگی محاذ پر بھارتی فضائیہ کو پاکستان اور چین پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے انڈین ایئر فورس کے آپریشنل صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔ ہم کسی بھی آپریشن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔