کنیڈین بیوی سے فراڈ پر پاکستانی نوجوان کو چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی

حماد بٹ نے ایک لاکھ چالیس ہزار ڈالر لیے اور 15دن بعد طلاق دے دی، سزا ملنے پر خوش ہوں: خاتون عینی میری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 2 اکتوبر 2019 00:08

کنیڈین بیوی سے فراڈ پر پاکستانی نوجوان کو چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔01اکتوبر2019ء) سوشل میڈیا نے پوری دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے کے بہت قریب کر دیا ہے اور اب لوگ اس ذریعے سے دوستیاں کرنے لگے ہیں اور بعض اوقات یہ دوستیاں رشتوں میں بھی دبل جاتی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں بھی غیرملکی لڑکیوں سے شادی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستانی نوجوان لڑکے غیرملکی لڑکیوں سے شادیاں کر رہے ہیں اور پاکستانی لڑکیوں میں بھی ملک سے باہر شادی کرنے کا رجحان کسی حد تک پایا جاتا ہے۔

تاہم کچھ لوگ سوشل میڈیا کو غلط مقاصد کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں اور بیرونِ ممالک لوگوں سے دوستیاں کر کے اور انکو شادی یا کسی اور چیز کا جھانسا دے کر ان سے پیسے بھی لے لیتے ہیں۔ 2015میں ایک کنیڈین لڑکی نے سیالکوٹ کے حماد بٹ نامی شخص سے شادی کی تھی جن کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے بعد حماد اور عینی میری کی طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد عینی میری نے حماد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ کنیڈین بیوی سے فراڈ پر پاکستانی نوجوان کو چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

عینی نے موقف اختیار کیا کہ حماد بٹ نے اس ایک لاکھ چالیس ہزار ڈالر لیے اور 15دن بعد طلاق دے دی۔ حماد بٹ نے خاتون سے شادی کرکے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کاروبار کیلئے لئے تھے۔ عینی میری نے رقم غیر ملکی اکاونٹ سے ملزم کے اکاونٹ میں بذریعہ بنک ٹرانسفر کی تھی۔ خاتون کی درخواست پر تھانہ نیکا پورہ پولیس نے 2015 میں فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ماڈل کورٹ کے فاضل جج نے ملزم کو قصوروار ثابت ہونے پر چھ سال سزا سنا دی ہے۔ خاتون وکیل شکیل بھٹی کا کہنا تھا کہ کینیڈین نژاد خاتون عینی میری کا کیس ماڈل کورٹ میں ایک ہفتہ قبل ٹرائل کے لیے آیا تھا۔ میں اپنے وکلا کی ٹیم کی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے اسکو انصاف دلایا۔ عینی نے کہا ہے کہ فراڈ کرنے والے ملزم کو سزا پر خوشی ہے۔