اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس ، شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

بدھ 2 اکتوبر 2019 12:51

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس ، شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ بدھ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

شریک ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد پیش نہ ہو سکے،شریک ملزم سعید کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔تفتیشی افسر نادر عباس نے کہاکہ 2007 میں ابتدائی تفتیش کی رپورٹ کیلئے متعلقہ افسران سے رابطے میں ہیں، تاحال رپورٹ موصول نہیں ہو سکی۔ عدالت نے رپورٹ کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔