جانسن اینڈ جانسنز درد کش دوائوں میں افیون کے استعمال بارے مقدمے سے بچنے کے لیے 20.4 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامند

بدھ 2 اکتوبر 2019 14:51

جانسن اینڈ جانسنز درد کش دوائوں میں افیون کے استعمال بارے مقدمے سے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) امریکہ کی صحت عامہ کی مصنوعات بنانے والی کمپنی جانسن اینڈ جانسنز نے اپنی درد کش دوائوں میں زائد مقدار میں افیون کے استعمال سے متعلق مقدمے سے بچنے کے لیی20.4 ملین (دو کروڑ چار لاکھ ) ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی دوا ساز کمپنیاں اسی طرح کے مقدمات سے بچنے کے لیے رقوم کی ادائیگی کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے ، اربوں ڈالر کی ڈیلز کا حامل یہ معاملہ امریکی حکومت کے لیے بھی ٹیسٹ کیس ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق دو عشروں کے دوران ڈاکٹروں کی تجویز کردہ جے اینڈ جے و دیگر کمپنیوں کی افیون ملی درد کش ادویات کے استعمال سے لاکھوں امریکی نشے کی لت میں پڑچکے ہیں۔جانسن اینڈ جانسن کا مقدمے سے بچنے کے لیے رقم کی ادائیگی کا یہ معاہدہ ریاست اوہائیو کی کویا ہوگا اور سمٹ نامی میں سامنے آیا جہاں نسبتاً زیادہ لوگ ان کی ادویات سے متاثر ہوئے۔اس معاہدے کے تحت رقم کی ادائیگی کے بعد کمپنی پر ملک کی کسی بھی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :