کیا دنیا ایران کو تیل کی شام منتقلی کا ذمے دار ٹھہرائے گی مائیک پومپیو کا استفسار

بدھ 2 اکتوبر 2019 15:43

کیا دنیا ایران کو تیل کی شام منتقلی کا ذمے دار ٹھہرائے گی مائیک پومپیو ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ اگرچہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے وعدہ کیا تھا کہ تیل بردار جہاز ایڈریان ڈاریا 1 کسی صورت تیل شام نہیں پہنچائے گا ،، تاہم اس کے باوجود اس نے واقعتا شام کے ساحلوں کے نزدیک تیل منتقل کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز اپنی ٹویٹ کے ساتھ پومپیو نے ایک تصویر بھی منسلک کی ہے۔ سیٹلائٹ سے لی جانے والی اس تصویر میں ایڈریان ڈاریا 1تیل بردار جہاز شامی ساحل کے قریب نظر آ رہا ہے۔پومپیو نے ٹویٹ میں استفسار کیا کہ اگر یہ تیل شام پہنچا دیا گیا تو کیا عالمی برادری ایران کو ذمے دار ٹھہرائے گی