خانیوال، پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی ٹریننگ و تجدید لائسنس برائے اکتوبر 2019 کا شیڈول جاری

بدھ 2 اکتوبر 2019 16:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن خانیوال میاں عتیق احمد کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی ٹریننگ و تجدید لائسنس برائے اکتوبر 2019 کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق درخواست وصولی و فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ برائے نیو لائسنس 7اکتوبر اور برائے تجدید لائسنس 22اکتوبر 2019مقرر کی گئی ہے جس کے لیے ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں قومی شناختی کارڈ ‘ سابقہ لائسنس کی کاپی ‘میٹرک کی سند اور 3عدد تصاویر سمیت مقررہ تاریخ تک دفتر ہذ ا میں پہنچ جانی چاہئیں نامکمل درخواستیں قابل قبول نہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

فیس برائے تجدید لائسنس 3300روپے جبکہ فیس برائے حصول نیو لائسنس 6600روپے مقرر کی گئی ہے ۔مزید معلومات کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن خانیوال کے دفتر کے ٹیلی فون نمبر 065-9200092پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔