پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار تائیوانی خاتون لاہور پہنچ گئیں

ہم دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی۔ نوجوان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 اکتوبر 2019 17:48

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار تائیوانی خاتون لاہور پہنچ گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اکتوبر 2019ء) : : پاکستان میں بیرون ملک سے آ کر نوکریاں حاصل کرنے کا تو پتہ نہیں البتہ لوگ بیرون ملک سے آکر پاکستان میں شادیاں ضرور کر رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والے لڑکیوں اور لڑکوں کی پاکستانی شہریوں کے ساتھ شادیوں کے کئی قصے سامنے آئے ہیں کوئی چین سے آ کر اپنی دلہن بیاہ لاتا ہے تو کوئی جاپان سے ، کوئی دوشیزہ پاکستانی شہری کی محبت میں گرفتار ہو کر لاہور پہنچ جاتی ہے تو کوئی سیالکوٹ پہنچ جاتی ہے۔

اب پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار تائیوانی خاتون لاہور پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کے عشق میں گرفتار تائیوانی خاتون پاکستان پہنچ گئی ہیں۔50 سالہ فائینگ چے تینوان نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حقوق النسا فاؤنڈیشن میں اسلام قبول کیا۔تائیوانی خاتون کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا ہے۔جب کہ نوجوان محمد ہارون کا کہناہے کہ ہم دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئیں۔

جس کے بعد خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کیا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ مجھے تھوڑی بہت چینی زبان آتی تھی جس میں ہم گفتگو کرتے تھے۔اس سے قبل 19سالہ پاکستانی لڑکی نے 49 سالہ چینی وانگ شنقائی سے شادی کی تھی۔۔ 49 سالہ چینی شہری وانگ شنقائی اور 19 سالہ پاکستانی شہری ثمرین سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ہی فیکٹری میں کام کرتے تھے ۔ ملازمت کے دوران ہی دونوں میں دوستی ہوئی جو کچھ عرصہ کے بعد پیار میں بدل گئی۔

دونوں کا نکاح 3 ستمبر کو اوکاڑہ میں کیا گیا ۔ وانگ شنقائی نے رائے ونڈ میں تین مرلہ مکان لڑکی کے نام کردیا ۔ ولیمے کی رسم رائے ونڈ کے ایک نجی شادی ہال میں کی گئی۔ جہاں پولیس اور خفیہ اداروں کی ٹیمیں میڈیا سمیت موقع پر پہنچ گئیںلیکن دولہا دلہن کے پاس کسی قسم کے کاغذی ثبوت مکمل نہ ہونے اور شادی مشکوک نظر آنے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کوئی کارروائی نہیں کی اور یوں پاکستانی دلہن چینی دولہا کے ساتھ رخصت ہوگئی۔