بلاول بھٹو زرداری کا دورہ میرپور متاثرین زلزلہ کیساتھ اظہارقومی محبت کا ثبوت ہے، شوکت جاوید میر

بدھ 2 اکتوبر 2019 18:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ میرپور متاثرین زلزلہ کے ساتھ اظہارقومی محبت کا ثبوت ہے۔بلاول بھٹو زرداری میرپور سے آزادکشمیر کے دیگر اضلاع مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ وحدت کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔

اس موقع پر جیالوں میں جوش وخروش پایا جارہا ہے اور جیالوں کی بڑی تعداد وحدت کشمیر ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جو کشمیریوں کے پاکستانیوں کا گہرا رشتہ تھا آج دختر مشرق محترمہ بے بنظیر بھٹو کے جانشین بلاول بھٹو نے میرپور کے زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی کے بعد وہ آج سے آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کریں گے۔دورہ کے دوران وہ وحدت کشمیر ریلی کی قیادت بھی کریں گے اور اس سلسلہ میں دارالحکومت مظفرآباد میں ایک شاندار جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جیالوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔