شمالی کوریا کا داغا گیا ایک راکٹ جاپان کے مخصوص اکنامک زون میں آ گرا ہے ، جاپان

بدھ 2 اکتوبر 2019 20:23

شمالی کوریا کا داغا گیا ایک راکٹ جاپان کے مخصوص اکنامک زون میں آ گرا ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2019ء) شمالی کوریا کی جانب سے بدھ کی علی الصبح دغا جانیوالا ایک راکٹ بظاہرجاپان کے مخصوص اکنامک زون میں گرا ہے ، یہ بات ایک اعلیٰ حکومتی ترجمان نے کہی۔ یوشی ہائیڈ سوگا نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح سات بجکر دس منٹ (1010جی ایم ٹی) کے قریب شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے دو راکٹ داغے گئے ۔

(جاری ہے)

چیف کابینہ سیکرٹری نے کہا کہ ان میں سے ایک بظاہر جاپان کے مخصوص اقتصادی زون کے اندر پانیوں میں گرا ہے ۔

بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمال نے بدھ کے روز سمندر کی طرف راکٹس داغے ہیں جیسا کہ ایک روز قبل پیانگ یانگ نے امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دیا تھا ۔ سوگا نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے اپنے وزراء کو تحقیقات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔