Live Updates

نعیم الحق نے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا

ہمارے مخالفین پارٹی میں دھڑے بندی کے لیے مسلسل غلط پیغامات پھیلارہے ہیں ، ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے، بیان

بدھ 2 اکتوبر 2019 21:46

نعیم الحق نے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں تبدیلی کا امکان مسترد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد تصدیق کرسکتا ہوں کہ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست مکمل غلط ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین پارٹی میں دھڑے بندی کے لیے مسلسل غلط پیغامات پھیلارہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی کی خبریں زیرگردش ہیں اور اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات