الخدمت فاوٴنڈیشن کی جانب سے میر پور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری،

کم و بیش 1ہزارافراد کا فری طبی معائنہ کیا گیااور ادویات فراہم کی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 اکتوبر 2019 19:47

الخدمت فاوٴنڈیشن کی جانب سے میر پور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2019ء) گذشتہ دنوں میر پورآزاد کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے کے فوری بعد الخدمت فاوٴنڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔ دیگر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ الخدمت کی جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں متاثرین کے لئے روزانہ کی بنیاد پر فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)


اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے الخدمت فاوٴنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکو رنے کہا کہ زخمیوں کی کثیر تعداد اورمتاثرہ علاقے میں ناکافی طبی سہولیات کے پیشِ نظر الخدمت فاوٴنڈیشن نے باقاعدگی کے ساتھ فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت اب تک چھابڑیاں دتاں، چھابڑیاں جٹاں، ساوال شریف، ساہنگ ہل اور پلمنڈا میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں پر قریباََ 1ہزار متاثرین کا بالکل مفت طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

میڈیکل کیمپ میں1 میڈیکل سپیشلسٹ، 3میڈیکل آفیسرز، 1لیڈی ڈاکٹر اور 1آئی سپیشلسٹ اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیم خدمات سرانجام دی رہی ہے۔الخدمت اپنے متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔