پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کلین اپ مقدمات درج ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 اکتوبر 2019 19:51

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کلین اپ مقدمات درج ملزمان گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرجہلم پولیس کے نرغے میں تفصیلات کے مطابق شفقات احمداے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد منیر ولد محمدبشیرسے 250گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ظہور احمد ولد عبدالغفورسے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔شہباز احمد اے ایس آئی نے دورا ن گشت ملزم محمد امتیاز ولد کوثرسے 6عدد بوتلیں دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :