Live Updates

طویل عرصے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی قیادت کے درمیان رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

muhammad ali محمد علی بدھ 2 اکتوبر 2019 21:53

طویل عرصے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی قیادت کے درمیان رابطہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر2019ء) طویل عرصے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی قیادت کے درمیان رابطہ، وزیراعظم عمران خان کا بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم کے درمیان طویل عرصے بعد رابطہ قائم ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات کشیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کیلئے خود بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے شیخ حسینہ واجد سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات