دوران آپریشن مریضہ کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کے واقع پر سول ہسپتال حیدرآباد کے ترجمان کی انتظامیہ پر لگائے گئے الزامات کی وضاحت

بدھ 2 اکتوبر 2019 22:30

دوران آپریشن مریضہ کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کے واقع پر سول ہسپتال حیدرآباد ..
حیدرآباد2اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) سول ہسپتال حیدرآباد کے ترجمان نے سجن پنہوں کی جانب سے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ہسپتال انتظامیہ پر لگائے جانے والے الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہسپتال میں دوران آپریشن پروفیسر کی غفلت کے باعث مریضہ کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کے واقع کی تحقیقات کیلئے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو لیٹر ارسال کیا تھا جس پر وائس چانسلر نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی چونکہ جس پروفیسر نے یہ آپریشن کیا تھا اس کا تعلق سول ہسپتال حیدرآباد سے نہیں بلکہ لیاقت یونیورسٹی سے ہے اور تمام پروفیسر و اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ماتحت ہوتے ہیں اس لئے ان کے خلاف کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے کا مجاذ یونیورسٹی کا وائس چانسلر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے مختلف شعبوں میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں آپریشن کئے جاتے ہیں جن کیلئے اب جدید مشینری اور آلات بھی موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ سول ہسپتال حیدرآباد اور جامشورو میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ سندھ کے 15اضلاع سے مریض علاج کیلئے آتے ہیں جن میں سے ضرورت کے تحت آپریشن بھی کئے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :