پوری قوم کو یک زبان اور یک جان ہوکرکشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنا ہو گی‘چوہدری برجیس طاہر

80لاکھ لوگ 62دنوں سے کرفیو کی زد میں زندگی اور موت کی کشمکش میں عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:00

پوری قوم کو یک زبان اور یک جان ہوکرکشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنا ہو گی‘چوہدری ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے نائب صدر سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہرایم این اینے کہا ہے کہ پوری قوم کو یک زبان اور یک جان ہوکرکشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنا ہو گی۔ کشمیر کی آزادی ہندوستان کی بربادی کا عنوان بنے گی۔ مودی کی فاشسٹ حکومت ہندوستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا باعث بنے گی۔

تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے حکومت پاکستان آزادی کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کری80لاکھ لوگ 62دنوں سے کرفیو کی زد میں زندگی اور موت کی کشمکش میں عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں کشمیر محض ایک تقریر سے نہیں بلکہ اس کی روشنی میں عملی اقدامات سے آزاد ہو گابرجیس طاہر نے کہاکہ اگر کشمیر کی آواز خاموش ہو گئی تو پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کشمیریوں سے اپنا وعدہ پورا کرے، عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکر یہ ہے ایک لاکھ یہودی ،عیسائی یا کسی اور مذہب کے لوگ دو ماہ سے یرغمال ہوتے تو دنیا چیخ رہی ہوتی اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عالمی برادری کا مسلمانوں کے بارے میں رویہ کیسا ہے اس لیے تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے ہماری امت کا المیہ یہ ہے کہ حکمران مغرب کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ،عوامی امنگوں کے ترجمان حکمرانوں کو مغرب ایک لمحے کے لیے بھی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

طیب اردگان ،مہاتیر محمد سمیت دیگر قائدین کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اسلامی تحریکوں کا راستہ اس لیے روکا جارہا ہے کہ وہ امت کو حقیقی قیادت فراہم کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے تا کہ 80لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو بچایا اور کشمیر کو آزاد کروایاجاسکے برجیس طاہرنیکہاکہ ہم زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کے لیے لڑیں گے۔ مودی کا مقدر شکست ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری در اصل تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں تحریک آزادی کشمیر تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہی-