من موہن سنگھ کی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آمد متوقع

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:24

من موہن سنگھ کی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آمد متوقع ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو مدعو کر رہے ہیں کیونکہ وہ سکھ کمیونٹی کے نمائندے اور قابل احترام شخصیت ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ من موہن سنگھ نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ نے کرتار پور گوردوارہ پہلے جتھے میں جانے کی دعوت قبول کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہو گی جب کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریب 12 نومبر کو ہے۔